ایک نیوز: جمعیت علما اسلام (ف)نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے 8فروری کے انتخابات کے نتائج مسترد کرتےہوئے25اپریل کو بلوچستان سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ ہے،ہمیں عوام کی طرف جانا ہوگا،2024 کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ جےیوآئی کامزیدکہناتھاکہ الیکشن کمیشن بے بس ہے،ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں، جے یو آئی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا، جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، 25 اپریل کو پشین،2 مئی کو کراچی،9 مئی کو پشاور اور اس کے بعد لاہور کیلئےتاریخ کا تعین کیا جائے گا۔