ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد فضا سے گرائی جانیوالی امداد سے 18فلسطینی شہید ہو گئے ۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو لینےکے لیے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔
غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔
غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے18فلسطینی شہید
Mar 27, 2024 | 00:27 AM