ایک نیوز:وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری فی کس 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالا ت میں وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کرگیاجس کے بعد ہر پاکستانی شہری فی کس 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولائی 2018 دسمبر 2021 تک سٹیٹ بنک کی جانب 633ارب72کروڑ80لاکھ کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے ۔