ایک نیوز: مفت آٹےکیلئے زحمت سے بچنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ضروری ہے۔
شہری اہلیت جاننے کےلیے 8070 پر شناختی کارڈ نمبر میسج کریں اور اہل ہونے پر اصلی شناختی کارڈ کے ساتھ سینٹر جائیں۔شناختی کارڈ ایپ سے اسکین کروائیں اور پرچی لیں اور سینٹر پر موجود ٹرک سے آٹا وصول کریں۔
ایک وقت میں آٹے کا ایک تھیلا دیا جائےگا، دوسرا تھیلا 8 دن بعد ملے گا جبکہ ایک خاندان کل تین تھیلے لے سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مفت آٹے کے حصول کیلئے کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔