ایک نیوز: برطانوی سیاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔
Polls have closed! I could not be prouder of the campaign we've run
— Humza Yousaf (@HumzaYousaf) March 27, 2023
Thank you to my wonderful family, friends, campaign team & all those members who have supported me throughout this amazing journey
Whatever happens, I know SNP will come together & unite behind our new leader pic.twitter.com/1jErsQUwht
حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ اسکاٹس لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی اسکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر بن گئے ہیں۔
حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے 28 مارچ بروز منگل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے اور فرسٹ منسٹر بن جائیں گے۔ اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔