پی ٹی آئی جلسے میں نازیبا پلے کارڈپرکارکن نے معافی مانگ لی 

Mar 27, 2023 | 21:33 PM

ایک نیوز( بلال ظفر)تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے بارے میں نازیبا پلے کارڈ پرغلطی کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 25مارچ کو تحریک انصاف کے مینارپاکستان جلسے میں ایک پلے کارڈ لہرایاگیاجس پر ”پورا سسٹم ایک طواف کے کہنے پر ننگاناچ رہاہے“تحریردرج تھی۔
تحریک انصاف کے کارکن ڈاکٹر سیماب کے پلے کارڈ اٹھائے تصویر وائرل ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں عطاتارڑ،حنا پرویز کی جانب سے شدید مذمتی ٹویٹ بھی کئے گئے۔
تحریک انصاف کے کارکن ڈاکٹر سیماب کا ایک نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔خواتین کے بارے میں ایسی نازیبا تحریک نہیں لکھنی چاہیے تھی ۔

تحریک انصاف کے کارکن کاکہنا تھا کہ ن لیگ والے سمجھ    رہے ہیں کہ میں نے یہ تحریر مریم نواز کے بارے میں تحریرکی تھی ۔تحریک انصاف کے کارکن ڈاکٹر سیماب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز گھرپرپولیس کی 4گاڑیاں آئیں میں گھر سے فرار ہوگیاتھا مگر پولیس میرے 2بھائیوں کوگرفتارکرکے لے گئی۔جس میں سے ایک بھائی جرمنی کا شہری تھا جسے سفارت خانے کی مداخلت پررہا کردیاگیا۔اب پولیس کاکہنا ہے کہ خود ایف آئی اے پولیس ہو جاؤ تمہارے بھائی کو چھوڑ دیاجائے گا ۔


 

مزیدخبریں