ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں بلٹ پروف گاڑی کاڈرائیور غائب،خودبخودرینگنے پرعمران خان نے خودہینڈبریک کھینچ کر روکی ۔وکلا،کارکنوں کے قہقے لگ گئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،احاطہ عدالت میں کھڑی گاڑی جس میں عمران خان موجود تھے تاہم ڈرائیور نہیں تھا اچانک چلنا شروع ہوگئی ،گاڑی کے آگے کھڑے پولیس افسران اور وکلاء نے خود کو مشکل سے بچایا،گاڑی کے بونٹ پر موجود مراد سعید نے ڈرائیور کو آوازیں دینا شروع کردیں،گاڑی رینگتی رہی اور باہر کھڑے لوگ ڈرائیور کو آوازیں دیتے رہے۔
چند لمحوں بعد پتہ چلا گاڑی میں عمران خان تو موجود ہیں ڈرائیور موجود نہیں، عمران خان نے خود ہینڈ بریک کھینچ کر رینگتی ہوئی گاڑی روکا،اسی اثنا میں بلٹ پروف گاڑی کا ڈرائیور بھی پہنچ گیا۔
گاڑی کے اچانک چلنے پر موقع پر موجود وکلاء اور کارکنوں نے قہقہے لگانا شروع کردئیے۔