سعودی عرب کا پاکستان کو 100ٹن کھجوروں کا تحفہ  

Mar 27, 2023 | 19:56 PM

ایک نیوز:سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 100 ٹن کھجوریں فراہم کر دی گئیں۔
  پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ہیں۔

سعودی حکومت نے پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کیا، یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

 
 

مزیدخبریں