ایک نیوز :تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچودھری کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں لکھا گیا ہکہ مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی اور انہیں متنازع بنا کر کارکنوں کو بد دل کرنے کی کوشش کی۔مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لہذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔
فواد چودھری نے مریم نواز کیخلاف مقدمے کیلئے ایف آئی اے کودرخواست دیدی
Mar 27, 2023 | 19:43 PM