افغانستان سے شکست، محمد رضوان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

Mar 27, 2023 | 19:30 PM

ایک نیوز:افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں محمد رضوان نے لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر پورا یقین ہے، مضبوط رہیں، سخت محنت کرتے رہیں اور خود پر یقین رکھیں کہ آپ ہی چیمپئن ہیں، ان شکستوں سے اپنے اندر کی آگ بھڑکنے دیں۔ آپ ضرور کامیابی سے کم بیک کریں گے۔

مزیدخبریں