افغانستان سے شکست،مکی آرتھر کا تجربہ کار کرکٹرکوبھی شامل کرنے کا مشورہ 

افغانستان سے شکست،مکی آرتھر کا تجربہ کار کرکٹرکوبھی شامل کرنے کا مشورہ 
کیپشن: Defeated by Afghanistan, Mickey Arthur advises to include experienced cricketers

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر  نے  نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ گروم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث میں بہت ٹیلنٹ ہے، فرنچائز کرکٹ کے مقابلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر اور ذمہ داریاں مختلف ہیں۔

سابق کوچ کا کہنا تھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کریں انہیں وقت دیں اور تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیں، اس طرح یہ کرکٹرز بہتر ہو ں گے۔