پاکستان ٹی20سیریز میں ہرانےوالے افغان کرکٹرز پرانعامات کی بارش   

پاکستان ٹی20سیریز میں ہرانےوالے افغان کرکٹرز پرانعامات کی بارش   
کیپشن: Prizes showered on Afghan cricketers who beat Pakistan in the T20 series

ایک نیوز: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔ 

افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

اب افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جدید ترین ماڈل آئی فون اور قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کے لیے تین ہزار ڈالر، ریزرو کھلاڑیوں کے لیے دو ہزار ڈالر اور ایڈمن اسٹاف کے لیے ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان سے جیت پر افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم کے احوال کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔