5ماہ میں ٹوئٹر کی مالیت نصف سے بھی کم رہ گئی

5ماہ میں ٹوئٹر کی مالیت نصف سے بھی کم رہ گئی
کیپشن: In 5 months, the value of Twitter was less than half

ایک نیوز:پانچ مہینے قبل ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اب اس کی مالیت نصف سے بھی کم ہو کر 20 ارب ڈالر تک رہ گئی ۔

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ  نقصان پر قابو پالیاجائے گا۔ملازمین کو  آگاہ کردیاگیا۔  مالی مراعات کو کمپنی کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا اور ملازمین کو 20 ارب ڈالر کی مالیت کے مطابق سٹاک گرانٹس دینے کی پیشکش کی ہے۔
 ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر اپنے ملازمین کو ہر چھ ماہ میں اپنے حصص کے بدلے رقم لینے کی اجازت دے گا۔ ٹوئٹر کو ایسی شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کہ ایک موقع پر یہ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ٹوئٹر کو سالانہ تین ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ سالانہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر آمدنی میں کمی اور اتنی ہی رقم کی قرضوں کی ادائیگی کا ذکر بھی کیا۔  

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کاکہنا ہے کہ  ان کے پاس صرف چار ماہ کی رقم گئی ہے۔ہ انتہائی سنگین صورتحال ہے۔سال کی دوسری سہ ماہی میں اس پر قابو پا لیں گے
واضح رہے کہ  اکتوبر میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد مسک نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔
ایلون مسک نے ای میل میں ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر کی مالیت کو 250 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ مشکل تاہم واضح راستے پر گامزن ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ اس میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔