ایک نیوز: افغانستان میں وزارت خارجہ کے دفتر کے سامنے خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابقاافغان پولیس نے کابل میں خودکش دھماکے کی تصدیق کردی۔ سیکیورٹی ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی وزارت خارجہ کی چیک پوائنٹ پر روکا گیا تھا، جہاں اس نے دھماکا کردیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیکیورٹی ترجمان خالد زردان کا مزید کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ کابل دھماکے کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے داعش کی جانب سے کئی حملے کئے جاچکے ہیں جن کی ذمہ داری بھی تنظیم قبول کرچکی ہے۔