عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی،سماعت  غیر معینہ مدت تک ملتوی

Mar 27, 2023 | 15:44 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کی درخواست پر سماعت  غیر معینہ مدت کیلئےملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کی درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،درخواست عمران خان نے بئیرسٹر احمد پنسوتہ اور اشتیاق اے خان کے توسط سے دائر کی گئی۔درخواست میں پیمراء کو فریق بنایا گیا تھا۔

وکیل پیمرا نے کہا کہ یہ کیس اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں بنتا ہے،لائنسس اسلام آباد کی جانب سے ایشو کیے گئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بتائیں کہ جب لاہور میں ایک پروگرام نشر ہو اور اسکی کمپلین کراچی میں دائر ہوجائے تو کیسے اس ایشو کو دیکھیں گے؟یہ بتائیں۔

وکیل پیمرا نے کہا کہ اس حوالے سے ریجن آفس میں کمپلین کے لیے رجوع کیا جائے گا۔جو یہ درخواست آپکے سامنے آئی ہیں اسکا تو دائرہ اختیار ہی اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ بھی کہہ رہے کہ شروع کی سماعت لاہور میں ہوتی ہے اور فیصلہ اسلام آباد ہیڈ آفس ہوتا ہے،آپ سیکشن 30 اے کو واضع کریں۔

وکیل پیمرا نے کہا کہ یہ لوگ پیمرا کے آڈر کے اپیل میں آئے ہیں جسکا دائرہ احتیار اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔ عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں