زمان پارک آپریشن:مریم، رانا ثناء کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ملتوی

زمان پارک آپریشن:مریم، رانا ثناء کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ملتوی
کیپشن: زمان پارک آپریشن:مریم، رانا ثناء کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ملتوی

ایک نیوز: پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی مریم نواز، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشل اینڈ سیشن جج حسنین رضا نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معالے پر پی ٹی آئی کی مریم نواز، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ، مریم نواز، آئی پنجاب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست زمان پارک کے کیئرٹیکر اویس نے لاہور بار کے صدر رانا انتظار کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے حکم پر کیا، زمان پارک آپریشن کر کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ مریم نواز رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی۔