ایک نیوز: کراچی کے شہری نے سستے پھلوں کا اسٹال لگا لیا ہے جہاں پھل صرف 20 روپے میں دو کلو پھل فروخت کیے جارہے ہیں
رپورٹ کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نےجہاں شہریوں کی کمر توڑ کر رکھی ہے ایسے میں کراچی کے ایک شہری نے سستے پھلوں کا اسٹال لگا لیا ہے جہاں پھل صرف 20 روپے میں دو کلو پھل فروخت کیے جارہے ہیں۔ پھلوں کا اسٹال کراچی میں جیل چورنگی کے قریب لگایا گیا ہے جہاں خریداروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ یہاں پر 10 روپے کلو پھل فروخت ہورہے ہیں یعنی دو کلو پھل کا پیکٹ صرف 20 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے ہوشربا مہنگائی میں سستے پھل عظیم نیکی ہے دو کلو کے پیکٹ میں خربوزہ، سیب اور کیلے ہیں۔ جبکہ بازار میں خربوزہ 160 روپے سیب 450 روپے اور کیلا 300 روپے درجن ہے۔اسٹال کے منتظم مصطفیٰ حنیف کا کہنا ہےکہ سستے پھلوں کی فروخت کا مقصد عام آدمی کی مدد کرنا ہے اس اسٹال پر روزانہ 500 سے 600 پھلوں کی پیکیٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔