مریدکے میں رکشہ الٹنے سے 8 خواتین زخمی

 مریدکے میں رکشہ الٹنے سے 8 خواتین زخمی

ایک نیوز: مریدکے مین سٹاپ اکبر پورہ میں  پیٹر انجن رکشہ الٹ گیا جس سے 8 خواتین زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مریدکے پیٹر انجن رکشہ اوورلوڈ ہونیکی وجہ سے الٹا جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہناہے کہ واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے فوراً ریسپانس کر کے زخمی خواتین کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ 

زخمی ہونیوالی خواتین کی پہچان سدرہ زوجہ استخار 35 سال،نسرین زوجہ اعجاز 60 سال،مہوش دختر اعجاز 21سال،عاصمہ زوجہ نسیم 45 سال، آمنہ زوجہ شفیق 30 سال،حرین دختر شفیق 2 سال،پروین زوجہ اشفاق 45 سال اور سید بی بی زوجہ شریف 70سال سے ہوئی ہے۔