گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا سرغنہ ڈاکٹر گرفتار

Mar 27, 2023 | 14:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے  غیر قانونی پیوندکاری کے سرغنہ ڈاکٹر فواد ممتاز  کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  : پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے پنجاب میں گردوں کی  غیر قانونی پیوندکاری کےسرغنہ ڈاکٹر فواد ممتاز کو  گرفتارکرلیا ہے۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی روالپنڈی نے ٹیکسلا میں چھاپے کے دوران ڈاکٹر فواد رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ 

ڈاکٹر فواد ممتاز لاہور کے ایک رہائشی کا گردہ پشاور کے رہائشی کو ٹرانسپلانٹ کر رہے تھے ۔پولیس نے موقع ڈاکٹر فواد ممتاز سمیت  4 افراد جو گرفتار کر لیا ہے،کاروائی کے دوران 9 افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

ٹیکسلا پولیس نے زمہ داران کے خلاف پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ٹیکسلا پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فواد ممتاز ملکی او غیر ملکی افراد کو گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کر چکا ہے۔ ڈاکٹر فواد ممتاز نے معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی کا بھی غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں