ایک نیوز: کراچی، گلستان جوہر میں ماہر تعلیم کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور پنجاب سے اہم ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیاں تکنیکی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔ زیر حراست ملزموں کی موجودگی خالد رضا کے گھر کے باہر پائی گئی تھی۔ملزموں کے قبضے سے خالد رضا کے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔حراست میں لیے گئے ملزم خالد رضا کی ریکی میں ملوث ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کا مزید کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔واردارت کے دوران ملزم موبائل فون کے ذریعے آپس میں رابطے میں رہے۔
واضح رہے کہ ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کی زمہ داری علیحدگی پسند کالعدم جماعت نے قبول کی تھی۔خالد رضا کو 26 فروری کو گلستان جوہر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔