پی ٹی آئی جلسہ سے گریٹراقبال پارک کو 2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا

Mar 27, 2023 | 13:30 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں جلسہ سے گریٹراقبال پارک کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ سے گریٹر اقبال پارک کو 2 کروڑ 90 لاکھ 15 ہزار روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ سال مارچ میں ہونے والے جلسے کے نقصان کے 42 لاکھ بھی ابھی تک ادا نہیں کیے ہیں۔ مراسلے کے متن میں پی ٹی آئی سے نقصان کے ازالے کا کہا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں