مریم کی فوٹو نہیں بکتی،عمران خان کاسکیچ فوری بک جاتا ہے،رابی پیرزادہ

مریم کی فوٹو نہیں بکتی،عمران خان کاسکیچ فوری بک جاتا ہے،رابی پیرزادہ
کیپشن: مریم کی فوٹو نہیں بکتی،عمران خان کاسکیچ فوری بک جاتا ہے،رابی پیرزادہ

ایک نیوز: رابی پیرزادہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں مریم کی پینٹنگ  کی تصویر دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2سال ہوگئے ہیں مریم نواز شریف کی فوٹو بنائی تھی ابھی تک نہیں بکی۔

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہتی ہیں کہ عمران خان کا پینسل سکیچ جب بھی بنایا ہے فوراً بک جاتا ہے۔

رابی پیرزادہ نے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں غریب گھرانوں کی مدد کرنے کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، مریم نواز کی پینٹنگ اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔