وزیر اعلی کی ہدایت پر 8سال قبل بچھڑ جانے والا بچہ والدین کے سپرد

Mar 27, 2023 | 13:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر  8سال پہلے بچھڑ جانے والے سپیشل بچے کے ماں باپ کو ڈھونڈ کر انکے حوالے کر دیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سپیشل بچہ اپنے ماں باپ سے 08 سال پہلے بچھڑ گیا تھا اور سپیشل بچہ ہونے کی وجہ سے کچھ بتا نہیں سکتا تھا۔  سی ٹی او لاہور ایس ایس پی مستنصر فیروز اور ان کی ٹیم نے 03 دن میں بچہ کو تلاش کرکے ماں سے ملوادیا۔ ماں اور بیٹے کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی گئی  جو کہ  لاہور پولیس کی اس کاوش کی عکاسی کر رہی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےچائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کے دورے پر علی حسن نامی بچے سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی تلاش کے بعد علی حسن کا خاندان کو ڈھونڈ لیا۔علی حسن کی والدہ آمنہ بی بی  اپنے بچے کو دیکھتے ہی جذباتی ہوں گئیں اور بچے کو گلے لگا لیا۔

ماں بیٹا 8 سال قبل ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک دوسرے سے بچھڑے تھے علی حسن کی والدہ  آمنہ بی بی نے 8 سال بعد بچے کو پا کر وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں