جھگڑے کا الزام، چوہدری وجاہت حسین اور  موسی الہی کو شامل تفتیش کر لیا گیا

Mar 27, 2023 | 12:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور  چوہدری موسی الہی گجرات سیشن کورٹ میں پیشی ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایڈینشنل سیشن جج  محمد یونس لاڑ نے کیس کی سماعت کی۔ جج کے حکم پر تفتیشی افسر نے   چوہدری وجاہت حسین اور  چوہدری موسی الہی کو شامل تفتیش کیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کیں،وکلاء کے دلائل کے بعد 12 اپریل تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے ۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے چچا زاد بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف گجرات تھانہ ککرالی میں درج مقدمے کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی تھی جس میں چوہدری وجاہت حسین اے ٹی سی میں پیش ہوئےتھے۔دوران سماعت تفتیشی آفیسر نے بتایا تھا کہ چوہدری وجاہت اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

چوہدری وجاہت حسین کے وکیل نے کہا تھا  کہ ہم تھانے گئے لیکن پولیس نے ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ چوہدری وجاہت حسین کو آج ہی شامل تفتیش کیا جائے۔

چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی کے خلاف ایف آئی آر جنوری میں درج کی گئی تھی، مقدمے میں سول اسپتال کوٹلہ ارب علی خان میں تقریب میں جھگڑے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں