عبداللہ شفیق نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عبداللہ شفیق نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل میں عبداللہ شفیق مسلسل 4 میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 2 میچز کھیلے تھے جس میں وہ  صفر پر آؤٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شکست دیکر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے سیریز جیت لی  ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں ہونیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے ۔افغانستان نے 131رنز کا ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہی۔ عماد وسیم کی نصف سینچری کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکا۔پاکستان کے عماد وسیم نے 64رنز کی اننگز کھیلی ۔

محمد حارث 15 اور طیب طاہر 13 رنز بنا سکے، اعظم خان 1 ، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، افغا نستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 2، نوین الحق ،کریم جنت اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔