راولپنڈی: کتے دکانوں کے باہر لٹکا گوشت کھانے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

Mar 27, 2023 | 12:25 PM

ایک نیوز: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں کتے کو دکان کے باہر لٹکا گوشت کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی گوشت عام عوام کی خرید کیلئے سپلائی کیا جاتا ہے تاہم واقعے پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے بھابڑا بازار میں گوشت مارکیٹ کے اندر کتے دکانوں کے باہر لٹکے گوشت کو کھاتے دیکھے گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھابڑا بازار میں گوشت رات گئے دکانوں کے باہر لٹکا دیا جاتا ہے۔ گوشت کو وقتاً فوقتاً کتے کھاتے دیکھے گئے ہیں۔ جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ 

ویڈیو میں کتے کو دکان کے باہر لٹکائے گوشت کو واضع طور کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں یونہی گوشت دکانوں کے باہر لٹکا دیا جاتا ہے صبح ہوٹلوں اور ریستورانٹس کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں مضر صحت گوشت کی فروخت نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ 

مزیدخبریں