ایک نیوز:لاہور، بند روڈ پر واقع جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 7 افراد جھلس گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں جوتے بنانے کے کارخانے میں آگ لگنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارخانے میں لگنے والی آگ نے فیکٹری کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں لکھو ڈیر کے قریب ٹائر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ٹائروں کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا تھا۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ جسے راہگیروں نے دیکھتے ہی ریسکیو کی ٹیم کو آگاہ کیا تھا۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور لگی آگ بجا دی گئی تھی۔ آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔