پی این این:پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپیل کی ہے کہ عدالت کو رانا ثنا اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے، رانا ثنا اللہ کے وجود کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے اور مقدمات کا سامنا کرینگے،جو بھی ان کے مقدمات ہیں ان کی پیروی کریں گے، اتنی سیکورٹی سمجھ سے باہر ہے یہاں کون سا دنگا فساد ہونے جارہے ہیں،پچھلی دفعہ دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تو جج صاحب بھی پریشان ہو گئے کہ ہر دوسرے روز چار مقدمات لے کر آ جاتے ہیں۔چیف جسٹس ہائیکورٹ سے درخواست ہے عمران خان کو خطرہ ہے، عمران خان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔مقدمات کی تعداد دیکھ لیں تو پتہ لگ جاتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں، یہ جان بوجھ کے کیا جارہا ہے، مجموعی طور پر تمام کیسز کے حوالے سے ہماری پٹیشن تیار ہو گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کو رانا ثنا اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے، رانا ثنا اللہ کے وجود کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کاکہناتھا کہ صرف اسلام آباد کے 500 ورکروں کو گرفتار کیاگیا ہے،ان کے خلاف سارے مقدمات نیب کے تھے، نیب کا سب کو پتہ ہے،پوری ویڈیو موجود ہے کہ مریم نواز پیشی کے لیئے جارہی تھی اور ان گاڑی کے اندر پتھر موجود تھے،تحریک انصاف پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں،ہمیں ڈرانے کیلئے یہ مقدمات بنائے جارہے ہیں،جب عدالت حکم دیتی ہی عمران خان پیش ہوجاتے ہیں، عمران خان کو جیسے ہراسان کیا جارہا ہے الیکشن مہم سے جیسے روکا جا رہا ہے،اس سب کے خلاف ہماری پٹیشن تیار ھے کل دائر کردیں گے،رانا ثناء اللہ کو پتہ نہیں کس نے ڈرا دیا ہے،ہمارے دور میں ن لیگ نے مارچ کئیے ایک بندہ بھی گرفتار نہیں ہوا،ہمارے دور حکومت میں کسی پر مقدمات نہیں بنائے گئے۔