ایک نیوز: سرکاری اسکولز میں 80 فیصد کمپیوٹرز چوری کے انکشاف پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر چوری ہونےکی درخواست شہری اعظم بٹ نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولز میں 80 فیصد کمپیوٹرز چوری ہوگئے ہیں ۔
رانا سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرز چوری ہونے کی وجہ سے طلبہ کی کمپیوٹرز کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کمپیوٹرز چوری کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور نئے کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں۔