ایک نیوز: لاہور ڈی ایچ اے میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنےسے ایک شخص جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ڈی ایچ اے فیز 8 بی بلاک میں زیر تعمیر گھر گر گیا جس سے 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے فیز 8 بی بلاک میں واقع گھر سے لاش نکال کر مردہ خانے جمع کروا دی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ھے۔
واضح رہے کہ کراچی کلفٹن کے علاقے اپر گزری میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار برابر والے گھر کی چھت پر گرگئی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئی ہوئی اسلم کی بہو دعازوجہ ارسلان جاں بحق جبکہ اسکی 4سالہ بچی زخمی ہوگِئی تھی۔ گھر کو شدید نقصان پہنچا تھا واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی بچی کو جنا ح اسپتال منتقل کیاتھا۔ میٹھا در میں بھی امام بارگاہ کے قریب پرانی عمارت کا ملبہ گرنے سے 36سالہ عبدالعلی زخمی ہو گیا تھا۔