پاکپتن: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

پاکپتن: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

ایک نیوز: پاکپتن میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکپتن میں واقع تھانہ چک بیدی کے علاقہ فرید پور ڈوگراں پل پر ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی کو ٹکر ماردی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو  اہلکاروں  کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار میں کامیاب ہو گیا ہے۔  ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 

ریسکیو  اہلکاروں نے جاں بحق میاں بیوی کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہور سندر کے علاقہ موہلنوال روئی نالہ کے قریب  افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں  تیز رفتار نامعلوم کنٹینڑ نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔ 

متوفی کی شناخت اویس ولد منیر کے نام سے ہوئی تھی جو کہ شرقپور شریف کا رہائشی بتایا گیا تھا۔ کراچی، کالا پل این ایم سی ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جنا ح ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈیفنس فیز سیون میں بھی ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔ ڈیفنس خیابان شہباز پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی تھی۔ کار کی زد میں آکر کنٹونمنٹ بورڈ کا ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ کار سوار محفوظ رہے تھے۔