اے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Mar 27, 2023 | 11:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف  اور اے ایس ایف نے منشیات کے خلاف لاہور ،اسلام آباد ایئرپورٹس سمیت دیگر مقامات پر  آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 74 کلو ہیروئن، افیون اور چرس برآمد کر کے 6 ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ 

 لاہورسے  قطرجانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 24 گرام آئس برآمد  کی گئی ہے جس میں صوابی کےرہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے اہن ایف نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں خیبر ایجنسی کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔ 

 ائیرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں جس میں پاکپتن کےرہائشی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اے این ایف نے فیصل آباد میں کاروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کی ہے جس مین 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  اے این ایف اور ایف سی نے خیبر  میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 43 کلو چرس برآمد کی ہے۔ اے این ایف نے افغانستان سے بلوچستان کے راستے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے جس میں چاغی کے قریب سے 25 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں