لاہور میں دن دہاڑے چلتے روڈ پر 15 لاکھ کی ڈکیتی

Mar 27, 2023 | 10:50 AM

Hasan Moavia

لاہور:شاہدرہ کے علاقے جیا موسیٰ میں  دن دیہاڑے 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کی سی ڈی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک موٹرسائیکل سوار شخص کی ریکی کرتے ہوئے آتے ہیں۔ سی سی ٹی وی میں واضع دیکھا جا سکتا ہے گلی میں ٹرن لیتے ہی ڈاکو موٹرسائیکل سوار شہری کو گن پوائنٹ پر روکتے ہیں متاثرہ شہری سے نوٹوں سے بھرا بیگ چھین لیتے  ہیں ڈاکو متاثرہ شہری کی جیبوں سے بھی رقم نکالتے ہیں جو نیچے گر جاتی ہے۔

ڈاکو نیچے گری ہوئی رقم بھی اٹھاتے اور فرار ہو جاتے ہیں،فیکٹری ملازم اسد علی بنک سے15 لاکھ کیش لے کر آ رہا تھا فیکٹری مالک مبارک علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-27/news-1679896048-7893.mp4

مزیدخبریں