ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا دماغ خراب ہوگیا ہے اسکا انجام برا ہوگا،اس ملک میں بدمعاشی غنڈہ گردی قسطائیت ہورہی ہے جیت ہماری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کے سینکڑوں کیسز ہیں میرے خلاف اپنا کیس ہے، عمران خان صاحب اور اپنے کیسز کا دفاع کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کا دماغ خراب ہوگیا ہے اسکا انجام برا ہوگا،وہ جس طرح للکار رہا ہے پیشہ ور بدمعاش اور اجرتی قاتل ہے،جو اس نے منہاج القرآن میں کیا وہ اپنے انجام کو پہنچے ہوگا،اس ملک میں بدمعاشی غنڈہ گردی قسطائیت ہورہی ہے جیت ہماری ہوگی۔کل سارے لاہور اور پاکستان کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا,ایسے تو انگریزوں نے بھی نہیں کیا,پاکستان کا تاریخی جلسہ مینار پاکستان میں ہوا,ہم فوج اور ریاست سے لڑائی نہیں چاہتے,ہماری لڑائی چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں سے ہے,رانا ثناءاللہ ملک میں قتل و غارتگری چاہتا ہے,دوست ممالک نے ہمیں منہ لگانا چھوڑ دیا ہے,سعودی عرب اور چین نے بھی جواب دے دیا ہے,پرسوں کی میٹنگ میں ایجنسیوں نے انہیں رپورٹ دی کہ عمران خان 71 فی صد سے جیت رہا ہے،انہوں نے رپورٹ کے بعد الیکشن سے فرار اختیار کی۔