ایک نیوز: مریم نواز کے مینارپاکستان جلسے کے متعلق بیان پر پی ٹی آئی رہنما نے سخت ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں لاہور میں جلسہ نہیں جلسی ہوئی۔ یہ اتنا بڑا سچ ہے جتنا بڑا یہ کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتنا بڑا سچ ہے جتنا یہ کہ شہباز شریف کو کینسر ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر کیا تبصرہ کیا جائے۔ جن کی اولادیں، جائیدادیں، عیدیں، شبراتیں سب لندن میں ہیں لیکن وہ خود کو دختر پاکستان کہتی ہیں۔