فارسی زبان میں ریڈیو سروس بند کرنے کا اعلان

Mar 27, 2023 | 09:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے نے فارسی زبان میں ریڈیو سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  برطانیہ میں یہ سروس 82 سال قبل شروع کی گئی تھی اور افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھی۔  برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فارسی ریڈیو کی آخری نشریات 26 مارچ 2023 کو نشر کی گئی  جس کے بعد فارسی ریڈیو کا 82 سالہ سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔
فارسی ریڈیو لندن سے نشر ہوتا تھا جسے فارسی زبان سے تعلق رکھنے والے افراد کافی پسند کرتے تھے اور اس کو سننے والوں  کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے۔ یہ ریڈیو چینل بالخصوص افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھا۔بی بی سی ورلڈ سروس کاکہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے “اسٹریٹجک تبدیلیوں” کے حصے کے طور پر کیا ہے۔
واضح رہے کہ بی بی سی نے 28 جنوری کو عربی ریڈیو کی نشریات بھی بند کردی تھیں۔ بی بی سی عربی ریڈیو کا سفر 85 برسوں پر محیط تھا لیکن بی بی سی ویب سائٹ کے ذریعے عربی کی سروس فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں