کراچی: حسان نیازی کیخلاف بغاوت کا پرچہ کٹ گیا

Mar 27, 2023 | 09:07 AM

ایک نیوز: حسان نیازی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ کراچی میں بغاوت کی دفعات کے ساتھ پرچہ کٹ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی بغاوت کا پرچہ کٹ گیا۔

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے خلاف کراچی میں تھانہ جمشید کوارٹرز میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ان کے خلاف مقدمہ شہری محمد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دفاعی اداروں کے سربراہان کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔حسان نیاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا۔حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کر کے دھمکایا۔ حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کی تو انہیں نقص امن کے خدشے پر دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں پنجاب پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں