ایک نیوز:ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات لیک کرنے پراداکارفیروزخان نے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک طویل معافی نامہ شیئر کیا اور بتایا کہ 17 جنوری 2023 کو ہتک عزت کا ایک قانونی نوٹس (میری سابق قانونی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا) میرے انسٹاگرام سے پوسٹ کیا گیا تھا۔
اداکارفیروزخان کاکہناہے کہ میری غفلت سے مذکورہ پوسٹ میں فنکاروں کے فون نمبر بھی شامل رہ گئے اور جیسے ہی مجھے احساس ہوا میں نے اس پوسٹ کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا۔
فیروز خان کا مزید کہناہے کہ خود ایک اداکار کی حیثیت سے وہ پرائیویسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے کبھی نہیں چاہا کہ کسی کا سکون برباد ہو۔ اگر ان کی اس غلطی کی وجہ سے کسی ساتھی کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں اس کیلئےبہت افسوس ہے۔
فیروزخان نے اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور اعلان کیا کہ ان کے درمیان تمام معاملات حل ہوگئے ہیں۔
اداکار منیب بٹ نے بھی اب فیروز کے خلاف تمام الزامات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، منیب نے دعویٰ کیا کہ پرائیویسی لیک ایک غلطی تھی اور فیروز نے کبھی بھی اپنے ساتھیوں کو کوئی تکلیف یا ذہنی پریشانی دینے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔
ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات لیک کرنے پرفیروزخان نے معافی مانگ لی
Mar 27, 2023 | 08:41 AM