کراچی:رمضان کے آغازپر پھل کی قیمتوں ہوشربااضافہ

Mar 27, 2023 | 08:17 AM

ایک نیوز:کراچی میں رمضان المبارک کے آغازپر پھل کی قیمتوں ہوشربااضافہ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائدمیں رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاگیاہے جس کی وجہ سے شہریوں کومشکلات سامناہے۔ تربوز 100 سے 120 روپے کلو جبکہ چیکو کی قیمت 300 روپے فی کلو ہے۔ کیلا 300 روپے درجن اور سیب 200 سے 400 روپے کلو میں بک رہا ہے۔
کراچی میں بھنڈی 200 روپے جبکہ ٹماٹر 180 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں