ایک نیوز:امریکی ریاست مسیسیپی میں آندھی اورشیدیدطوفان سے تباہی جس کے نتیجے میں کم ازکم 23افرادہلاک ہوگئے۔
حکام کاکہناہے کہ آندھی اورشدیدطوفان کے پیش نظردرجنوں افرادزخمی اور چار تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مغربی مسیسیپی میں آئے طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔
دوسری جانب گورنر ٹیٹ ریوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشہریوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے۔اورکہا کہ ہم نے متاثرہ افراد کیلئےمزید ایمبولینسز اور دیگر ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے طبی امداد کو فعال کر دیا ہے۔