سلمان خان کو قتل کی دھمکی ،ملزم گرفتار

سلمان خان کو قتل کی دھمکی ،ملزم گرفتار
کیپشن: Threat to kill Salman Khan, accused arrested

ایک نیوز: بالی ووڈ سٹارسلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والاملزم گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے بالی ووڈ دبنگ خان کوای میل بھیج کرقتل کی دھمکی دنیے والے ملزم کوگرفتارکر لیا۔
ترجمان پولیس کاکہناہے کہ مغربی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کی پولیس نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن کے ساتھ ملکر دھاکا درم نامی ملزم کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ ممبئی لے گئی۔ 
ترجمان پولیس کامزیدکہناہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ 18 مارچ کو ممبئی میں درج ہوا تھا جس میں ملزم نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔مقدمہ کے اندراج کے بعد ممبئی پولیس کے اے ایس آئی بجرنگ جگتاپ تحقیقات کر کے راجستھان پہنچے اور جوائنٹ آپریشن میں 21 سالہ ملزم دھاکا درم بشنوئی کو جودھپور سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ ممبئی لے گئے۔