نادیہ خان نے مارننگ شوز سے دوری کی وجہ بتادی

نادیہ خان نے مارننگ شوز سے دوری کی وجہ بتادی
کیپشن: Nadia Khan explained the reason behind her absence from morning shows

ایک نیوز:خوبصورت اور باصلاحیت میزبان واداکارہ نادیہ خان نے مارننگ شوز سے دوری کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں نادیہ خان نے مارننگ شوز سے دوری کی وجہ بتائی۔
نادیہ خان کاکہناتھا کہ میرے خیال میں ٹی وی چینلزاب بحران کاشکارہیں اوربہترمعیارکاشوکرنابہت مشکل ہوگیاہے۔مجھ سے ناظرین ایک اچھے شوکی توقع رکھتے ہیں۔جب آپ پہلے اتنے مہنگے شو کرتے ہوں تو اس کے بعد آپ کم بجٹ کا شو نہیں کرسکتے۔
اداکارہ کامزید کہناتھا کہ 2010 کے بعدچینلزمالی بحران کاشکارہیں۔ناظرین مجھ سے اب کم بجٹ ولے شوکی امیدنہیں رکھتے۔پہلے فنکاروں کوہم انٹرویوکیلئے پیسے نہیں دیتے تھے لیکن ٹکٹ اورقیام کاانتظام کرتے تھے ۔ اس وقت چینلز بہت پیسہ کماتے تھے لیکن اب چینلز کا برا حال ہے۔
نادیہ خان کاکہناتھا کہ حکومت کی جانب سے چینلز کو بجٹ کے مسائل کا سامنا ہے۔ مارننگ شو ایک بڑا کاروبار ہے اور چینلز اب اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ 
واضح رہے کہ نادیہ خان نے ’ بندھن ‘، ’ دیس پردیس ‘ اور ’ ایسی ہے تنہائی ‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ میزبان نے پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) پر اپنا مارننگ شو بھی شروع کیا تھا لیکن جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔