ایک نیوز:لاہورکے علاقے اسلام پورہ میں پولیس کے زیرحراست شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اسلام پورہ پولیس کی حراست میں شیخ منیرنامی شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈکومکمل طورپربندکردیا۔
جاں بحق شہری کے ورثہ کاکہناہے کہ پولیس نے شیخ منیرکووحشیانہ تشدد کرکے قتل کیاہے۔
ترجمان پولیس کاکہناہے کہ شیخ منیرکی موت دل کادورہ پڑنے سے ہوئی جس کوہسپتال لے جایاگیامگروہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگیا۔
تاہم سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیا۔
لاہورپولیس کی حراست میں شہری جاں بحق
Mar 27, 2023 | 02:13 AM