کانگووائرس کےوارجاری،ایک اورمریض رپورٹ

Jun 27, 2024 | 23:29 PM

ایک نیوز:کوئٹہ میں کانگووائرس کےوارجاری،24گھنٹوں میں ایک اورمریضہ رپورٹ ہوگئی۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق کانگو کا ایک اور مریض فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں رپورٹ ہوا18 سالہ مریض کے خون کاٹیسٹ پازٹیو آیاہے۔

ہسپتال ذرائع کےمطابق مریضہ کا تعلق کچلاک سے ہے،رواں سال 17 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دو کا انتقال ہوا۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی فاطمہ چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال میں کیس رپورٹ ہواتھا،55سالہ مریضہ کےخون کےٹیسٹ میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزیدخبریں