پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب

Jun 27, 2024 | 23:17 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سنی اتحاد کونسل نے کل قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح دس بجے ہو گا۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں بجٹ منظوری کے وقت شدید احتجاج کی حکمت عملی بنائی جائے گی،سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین کو کل کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہےکہ کل سےقومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کےعمل پرکام شروع ہوگا۔

مزیدخبریں