عمرایوب پارٹی عہدےسےمستعفی

Jun 27, 2024 | 22:49 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل عمرایوب نےپارٹی عہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط تحریر کر دیا تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔عمر ایوب نے مستعفی ہونے کا خط ٹویٹ کر دیا۔

سوشل میڈایکس سابق(ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں عمرایوب کاکہناتھاکہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کامشکور ہوں،میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔ شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔    
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ممبران، پارلیمنٹرینز اور تنظم آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔    بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا،کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا جائے۔
بطورسیکرٹری جنرل چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈعہدےسےمستعفی ہوتاہوں، خط کی کاپی پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دی گئی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزشہریار آفریدی کےاستعفیٰ کے بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفے کا فیصلہ کیاتھا۔شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیاتھا۔جن کوبعدمیں راضی کرلیاگیاتھا۔

یادرہےکہ آج عدت نکاح کیس کےفیصلے کےبعدپی ٹی آئی وویمن ونگ کی صدرکنول شوذب پرپارٹی کارکنوں نےبرہمی کااظہارکیاتھا۔

مزیدخبریں