حکومت نوجوانوں کوروزگارکےمواقع فراہم کرنےکےمنصوبےپرکام کررہی ہے،وزیراعظم

Jun 27, 2024 | 22:30 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ حکومت نوجواں کوروزگارکےمواقع فراہم کرنےاور ان کی اسکلز ڈویلپمنٹ کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ینگ پارلیمنٹیرینز کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
وفد میں اراکین قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، بیرسٹر عقیل ملک، بیرسٹر دانیال چودھری ، احمد عتیق انور، نوشین افتخار، رانا ارادت شریف خان، محمد عثمان اویسی ،عمار احمد خان لغاری ، ڈاکٹر شائستہ خان، زینب بلوچ ، سعد وسیم اورشاہد عثمان شامل تھے۔

وفدسےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے ،امید ہے آپ ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کریں گے ۔ہم نے نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ قابل طلباء کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے ۔بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کے لئے تقریباً 100 ارب کے فنڈز رکھے گئے ہیں جو کہ تاریخی قدم ہے ، اسکلز ڈیویلپمنٹ اور کھیلوں کے شعبے کے لئے بھی تاریخی فنڈز مختص کئے گئے ہیں، حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور ان کی اسکلز ڈویلپمنٹ کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومتی اداروں میں اصلاحات اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات ہیں جن سے ملکی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے گے ۔ پاکستان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔
  ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔    

مزیدخبریں