ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں کمی،اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی

ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں کمی،اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی
کیپشن: Decrease in domestic foreign exchange reserves, State Bank has issued a report

ایک نیوز:اسٹیٹ بینک کی ہفتہ واررپورٹ کےمطابق ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں کمی ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک نےزرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
 اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 23 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،21 جون تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

 اسٹیٹ بینک رپورٹ کےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔