ایک نیوز:وفاقی بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلےکردئیےگئے، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق گریڈ 22 کے سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی کو عہدے سے ہٹاکرصالح احمد فاروقی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری احسن علی منگی کو سیکرٹری کامرس کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا۔گریڈ 22 کی سپیشل سیکرٹری کامرس سارہ سعید کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے عامر محی الدین ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی تعینات عامر محی الدین اس سے قبل وزارت فوڈ سیکیورٹی میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری تعینات تھے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے۔
واضح رہےکہ دودن قبل بھی وفاقی بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلےکئےگئےتھے۔