ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاکہ عدت نکاح کیس میں تحریک انصاف کےلیڈران کی ناکامی ہوئی اورحق سچ کی فتح ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق عدت نکاح کیس کےفیصلےپرردعمل دیتےہوئےوزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ خاور مانیکا ایک مدعی کے طور پر عدالت پیش ہوئے، یہ ایک جینون کیس ہے جواب دینا ہوگا، مفتی اور خاور مانیکا کا بیان موجود ہے۔
عطا تارڑکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل اس کیس کو رد کرنے میں ناکام رہے، تحریک انصاف کے لیڈران کی نا کامی ہوئی اور حق سچ کی فتح ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی امیدوں پر ہمیشہ پانی پھیرتا ہے،اس کیس میں جواب دینا ہوگا اور ثابت بھی کرنا ہوگا۔